10 دسمبر، 2023، 3:45 PM

انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار، دوسرے ممالک کے بارے میں فیصلے کی پوزیشن میں نہیں، ایران

انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار، دوسرے ممالک کے بارے میں فیصلے کی پوزیشن میں نہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جو ممالک صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اور ہزاروں فلسطینی بچوں اور خواتین کے وحشیانہ قتل عام میں شریک ہوں وہ کبھی بھی دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کی صورتحال پر تبصرہ کرنے اور فیصلہ کرنے کی اخلاقی اور قانونی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بعض ایرانی شہریوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کی حکومتوں کے بے بنیاد اور مداخلت پسندانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ استعماری ممالک جو دنیا بھر میں انسانی حقوق کی منظم اور سنگین خلاف ورزی، اقلیتوں، تارکین وطن اور مقامی باشندوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کا شرمناک ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں، وہ اس طرح کے کھوکھلے اقدامات کے ذریعے اپنے انسانیت سوز طرز عمل اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ یہ ممالک اپنے دوہرے معیار اور منافقانہ طرز عمل سے انسانی حقوق کے اعلیٰ تصورات اور اقدار کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کر رہے ہیں۔

کنعانی نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے ان جھوٹے دعویداروں کی اصلیت صیہونی رجیم کی براہ راست حمایت کے باعث دنیا پر واضح ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ممالک صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اور ہزاروں فلسطینی بچوں اور خواتین کے وحشیانہ قتل عام میں شریک ہوں وہ کبھی بھی دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کی صورتحال پر تبصرہ کرنے اور فیصلہ کرنے کی اخلاقی اور قانونی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کی حکومتیوں کو گذشتہ دو ماہ میں اسرائیلی رجیم کے غزہ میں جنگی جرائم کی سیاسی، فوجی حمایت اور میڈیا تعاون کے سبب جوابدہ ہونا چاہئے۔

News ID 1920485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha